نئی دہلی،24/ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) چھتیس گڑھ کے کانکیر ضلع میں نکسلیوں نے منگل کو دھماکہ کرکے ایک تیل کے ٹینکر کو اڑا دیا۔اس حملے میں تین افراد ہلاک ہو گئے حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے ارد گرد کے علاقے کا محاصرہ کرکے نکسلیوں کی تلاش شروع کر دی۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ کانکیر ضلع کے تاڑوکی تھانہ علاقہ کے کوس رونڈا اور تماپال گاؤں کے درمیان کا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے راوگھاٹ علاقے میں ریلوے ٹریک کا کام چل رہا ہے۔یہ ٹینکر وہیں جا رہا تھا۔لیکن اس سے پہلے کی ٹینکر موقع پر پہنچتا اس سے پہلے ہی نکسلیوں نے بارودی سرنگ کی مدد سے اس کواڑا دیا۔بتا دیں کہ اس طرح کا یہ کوئی پہلا حملہ نہیں ہے۔اس سے پہلے چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں نکسلی حملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے بھیما منڈاوی کی موت ہو گئی تھی۔بھیما مڈاوی کے علاوہ 3 پی ایس او اور ڈرائیور کی موت ہو گئی تھی۔نکسلیوں نے بھیما منڈاوی کے قافلے کو نشانہ بنایا تھا۔بتا دیں نکسلیوں نے دنتے واڑہ ضلع کے شیام گری کے پاس کواکنڈا میں بارودی سرنگ میں دھماکہ کرکے حملے کو انجام دیا تھا۔یہ پورا علاقہ نکسلیوں سے متاثرہ ہے۔ادھر چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے واقعہ کے بعد اعلی سطحی میٹنگ بلائی۔بتایا جا رہا ہے کہ ایم ایل اے کو پہلے ہی اطلاع دی گئی تھی کہ ان پر حملہ ہو سکتا ہے لہٰذا وہ اس علاقے میں نہ جائیں۔